خبرنامہ خیبر پختونخوا

صوبائی وزیرمشتاق غنی کے بھائی کے گھرکمسن ملازمہ کی موت

صوبائی وزیرمشتاق غنی کے بھائی کے گھرکمسن ملازمہ کی موت

ایبٹ آباد:(ملت آن لائن) خیبر پختون خوا حکومت کے صوبائی وزیر مشتاق غنی کے بھائی شعیب غنی کے گھر کمسن گھریلو ملازمہ کی موت کے معاملے پر آئی جی خیبر پختو نخوا صلاح الدین محسود کے حکم پرپولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔ ایبٹ آباد میں صوبائی وزیرمشتاق غنی کے بھائی شعیب غنی کے گھر کمسن ملازمہ کی موت کے واقعہ پر آئی جی خیبر پختو نخوا کے حکم پر پولیس نے تفتیش کا دائرہ بڑھادیا۔ پولیس نے بچی کے والدین کے بیانات اور ڈی ایچ کیواسپتال کے ڈاکٹرز کے بیان بھی قلمبند کیے گئے۔
ڈاکٹر زبیر کے مطابق بچی کی موت طبی ہے۔
پولیس کے مطابق لواحقین کی جانب سے قانونی کارروائی کے لیے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی جبکہ بچی کی میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد تفتیش کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ بارہ سالہ مصباح پندرہ سو روپے ماہانہ پر کام کرتی تھی جبکہ مصباح کی میت راتوں رات گاؤں پہنچائی گئی، پولیس واقعہ سے مکمل لاعلم رہی اور قانونی کاروائی بھی نہیں کی گئی تھی۔ دوسری جانب مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی تو وہ مصباح کے والدین کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی نے مشتاق غنی کے بھائی کے گھر ملازمہ کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے ہمایوں خان کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے پہلے پولیس ترجمان کی وضاحت سوالیہ نشان ہے، پولیس ترجمان کی وضاحت نے معاملہ مشکوک کردیا۔ رہنماپیپلزپارٹی نے کہا کہ شریفہ بی بی کامجرم اب تک کیوں گرفتار نہیں ہوا، پی ٹی آئی حکومت عاصمہ کےمجرم کوبھی بے نقاب نہیں کرسکی۔