خبرنامہ خیبر پختونخوا

صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی کا ترقیاتی منصوبے کا معائنہ

پشاور (ملت + آئی این پی) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ نے پجگی رنگ روڈ فلائی اوور کے زیر تعمیر ترقیاتی منصوبے کا معائنہ کیا جس پر تقریباً ایک ارب چالیس کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے سلیم حسن وٹو بھی سینئر وزیر کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر سینئر وزیر کو بتایا گیا کہ اس فلائی اور کی تکمیل سے پشاور اور باالخصوص ضلع چارسدہ کے لوگوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی اور فلائی اوور استعمال کرنے والوں کو براہ راست حیات آبا د صنعتی بستی تک بروقت پہنچے میں کافی مدد ملے گی اور ٹریفک کی روانی میںآسانی ہوگی۔سینئر صوبائی وزیر کو مزید بتایا گیا کہ پشاور کی خوبصورتی کیلئے اربوں روپے کی دیگر منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جس کے تحت گرین بلٹس کے علاوہ سڑکوں پر سولر لائٹس بھی نصب کی جارہی ہیں جس سے شہر کی شاہراہیں مزید خوبصورت نظر آئیں گی۔عنایت ا? نے کہا کہ مخلوط صوبائی حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کی ترقی کا پختہ عزم کر رکھا ہے اور حقیقی معنوں صحت و تعلیم سمیت دیگر سماجی شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کا عمل شروع کرکے پائیدار ترقی کا عمل ممکن بنایا ہے تاکہ عوام کے مسائل میں خاطر خواہ کمی ہو سکے۔سینئر صوبائی وزیر نے موٹروے چارسدہ، صدر روڈ، حیات آباد اور شہر کے مختلف مقامات کے ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو پشاور کی صفائی ستھرائی اور شاہراہوں کی تعمیرومرمت کو مزید تیز کرنے کے ہدایت کی اور متعلقہ حکام کو بتایا کہ وہ تعمیراتی منصوبوں کے معیار کی خصوصی نگرانی کریں اور غیر معیاری کام کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں۔