خبرنامہ خیبر پختونخوا

ضلعی اسمبلی کا اجلاس، پی ٹی آئی ناظمین گتھم گتھا

پشاور: (ملت+اے پی پی) ضلعی اسمبلی کے اجلاس میں انفورسمنٹ آفیسرز کا قانون پاس کر لیا گیا۔ ضلعی حکومت اب گراں فروشوں اور مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کر سکے گی۔ پی ٹی آئی کے ضلعی کونسلرز کو منانے کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی کے سربراہ نائب ناظم اعلیٰ قاسم علی شاہ ہوں گے۔ دریں اثناء ضلعی اسمبلی کا اجلاس آج بھی مچھلی منڈی بنا رہا اور پی ٹی آئی کے ناظمین نہ صرف باہم دست و گریبان ہوئے بلکہ ایک دوسرے کو گالیاں بھی دیتے رہے۔