خبرنامہ خیبر پختونخوا

ضلعی حکومت صحت کے میدان میں انقلابی اقدامات کررہی ہے ، ڈسٹرکٹ ناظم

ضلعی حکومت صحت

ضلعی حکومت صحت کے میدان میں انقلابی اقدامات کررہی ہے ، ڈسٹرکٹ ناظم

مردان(ملت آن لائن) ڈسٹرکٹ ناظم مردان حمایت اللہ مایار نے کہا ہے کہ ملک میں 46 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔علاج معالجے کی استطاعت نہ رکھنے والے مریض ایڑیاں رگڑ کر موت کی وادی میں چلے جاتے ہین۔ ضلع مردان کے سر کاری ہسپتالوں میں ضرورت مند افراد کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے۔ اس سلسلے میں کوئی غفلت یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔ وہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے 87لاکھ روپے مالیت کے مختلف سا مان کی فراہمی کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرر ہے تھے۔ تقریب سے ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر فضل مالک ،ایم ایس ڈاکٹر اورنگزیب ڈاکٹر عبدالہادی ،ڈاکٹر سیف الرحمن کے علاوہ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر افسر خان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسلران جواد خان ٹکر ، فرخ سیر ایڈو کیٹ، میاں عبدالرحمن ، ناظم جاویدخان اے این پی ضلع مردان کے نائب صدر عبدالوہاب یوسفزئی ،پی کے27کے امیدوار ناصر خان ، شاہد مہمند، ڈاکٹر عبدالو ہاب ،یوتھ کونسلر فرحان ٹکر اور دیگر معززین بھی مو جود تھے۔ انہوں نے کہاکہ صحت کی تمام تر سہولیات بہم پہنچانا حکو متی ادا روں کا فرض اولین ہے۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ صحت کے بارے میں انقلابی اقدا مات کررہی ہے جس کے دور س نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے لئے سوئی گیس کی فراہمی کے سلسلے میں فنڈ فراہم کر دیا ہے جبکہ ہسپتال میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے خصوصی سپلائی لائن اور جنریٹر کے لئے فیول کی فراہمی کی ذمہ داری بھی اپنے سر لے لی ہے۔اس مو قع پر انہوں نے سی ٹی سکین اور ایم آر آئی یو نٹ کا بھی افتتاح کیا اور مختلف وارڈز کا معائنہ کر تے ہوئے مریضوں کی عیادت کی۔