خبرنامہ خیبر پختونخوا

ضلع صوابی اورمردان بھی سموگ کی لپٹ میں

ضلع صوابی اورمردان بھی سموگ کی لپٹ میں
پشاور: (ملت آن لائن)پشاور سمیت ضلع صوابی اور مردان کے علاقے بھی سموگ کی لپیٹ میں رہے‘بدھ کی صبح سموگ کے باعث حد نگاہ انتہائی کم درجہ رہی‘ ٹریفک پولیس کی جانب سے حادثات کے روک تھام کے سبب ڈرائیوروں کو لائٹ جلانے کی ہدایت کی گئی ‘جبکہ صوابی انٹرچینج سے رشکئی انٹرچینج بھی شدید سموگ کی وجہ سے بدھ کی الصبح کئی گھنٹوں تک بندرہی تاہم صبح دس بجے کے بعد اسے ٹریفک کیلئے دوبارہ کھول دیاگیا‘ طبی ماہرین کے مطابق سموگ کی وجہ سے کئی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے‘ اس لیے عوام ماسک پہن لیاکریں‘سموگ کی وجہ سے سردی کی شدت میں قدرے اضافہ ہواہے۔