خبرنامہ خیبر پختونخوا

ضلع مردان کے بجٹ کی منظوری جعلی نکلی

خیبرپختونخوا: (اے پی پی) خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ ضلع مردان کے بجٹ کی منظوری جعلی ثابت ہوگئی ۔لوکل گورنمنٹ کمیشن کا کہنا ہے کہ بجٹ جعلی طریقے سے منظور اور غیر قانونی طریقے سے خرچ ہوا۔ لوکل گورنمنٹ کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ فارنزک رپورٹ میں بجٹ پر3 اراکین کےدستخط جعلی ہیں،دستخط کرنے والے 3 ممبر تو اجلاس میں آئے ہی نہیں تھے،اجلاس میں 38 ممبرتھے لیکن 60 ظاہر کیے گئے۔