خبرنامہ خیبر پختونخوا

طلبہ نے میرے اوپرگستاخی کاالزام لگایاجس کی میں نے تردید کی

پشاور (ملت آن لائن + آئی این پی) مشعال خان کے دوست عبداللہ نے عدالت میں بیان ریکارڈکرادیا،بیان میں عبداللہ نے کہا ہے کہ طلبہ نے میرے اوپرگستاخی کاالزام لگایاجس کی میں نے تردید کی طلبہ نے مجھے زدوکوب کیا،طلباء نے مجھ سے زبردستی مشعال پرگستاخی کاالزام لگانے کامطالبہ کیا،میرے منہ سے نہ سننے کے بعد طلبہ مشتعل ہوگئے،میں نے واضح طورپربتادیامشعال نے کوئی گستاخی نہیں کی اورنہ ہی کرسکتاہے۔تفصیلات کے مطابق مشعال خان کے دوست عبداللہ نے عدالت میں بیان ریکارڈکرادیاہے جس میں عبداللہ نے کہا کہ میں جرنلزم کے چھٹے سمسٹر کا طالب علم ہوں،مشعال کو پہلے سمسٹر سے جانتاہوں،2ماہ پہلے مشعال سے دوستی ہوئی، دوستی کی بڑی وجہ قابلیت تھی،13اپریل کوعباس نامی دوست نے11بجے فون کرکے ڈیپارٹمنٹ آنے کا کہا،طلبہ نے میرے اوپرگستاخی کاالزام لگایاجس کی میں نے تردید کی ان کے سامنے کلمہ طیبہ کااردواورپشتوترجمہ بھی سنایا، طلبہ نے مجھے زدوکوب کیا،طلباء نے مجھ سے زبردستی مشعال پرگستاخی کاالزام لگانے کامطالبہ کیا،میرے منہ سے نہ سننے کے بعد طلبہ مشتعل ہوگئے،میں نے واضح طورپربتادیامشعال نے کوئی گستاخی نہیں کی اورنہ ہی کرسکتاہے۔