خبرنامہ خیبر پختونخوا

عاصمہ رانی قتل، مرکزی ملزم کا نامزد بھائی ملزم صادق اللہ گرفتار

عاصمہ رانی قتل

عاصمہ رانی قتل، مرکزی ملزم کا نامزد بھائی ملزم صادق اللہ گرفتار

کوہاٹ :(ملت آن لائن) عاصمہ رانی قتل کیس کے مرکزی ملزم مجاہد اللہ آفریدی کے نامزد بھائی ملزم صادق اللہ پولیس کی گرفت میں آگیا، ڈی پی او کوہاٹ کا کہنا ہے جلد مفرور مرکزی ملزم بھی قانون کے شکنجے میں آجائے گا۔ کوہاٹ پولیس نے میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل میں نامزد مرکزی ملزم مجاہداللہ آفریدی کا بھائی صادق آفریدی کوگرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا۔ ڈی پی اوکوہاٹ مجید عباس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ عاصمہ رانی گھرکے دروازے پر رکشے سے اتری تو 2ملزمان نے فائرنگ کی، تحقیقاتی ادارے نے بتایا مجاہد کے پاس عمرے کا ویزہ تھا وہ فرارہوگیا، دوسرے ملزم صادق اللہ کو گرفتارکرلیا ،عدالت میں پیش کریں گے۔ مجید عباس کا کہنا تھا کہ دوسراملزم بھی جلدقانون کی گرفت میں ہوگا، تفتیشی ٹیم نے فوری رابطہ کرکے ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالےگئے، پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی طرف سے کوئی غفلت نہیں ہوئی۔ ڈی پی اوکوہاٹ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اطلاع ملتے ہی تمام اداروں نے بروقت کارروائی کی لیکن ملزم مجاہد اللہ فرار ہوچکا تھا، ملزم کو48گھنٹےمیں انٹرپول کے ذریعےگرفتارکرکے لائیں گے۔
کوہاٹ : شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
انکا مزید کہنا تھا کہ مجاہداللہ آفریدی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیاہے ، ایف آئی اے نے بتایا ملزم کےریڈ وارنٹ جاری کردیئے، دونوں ملزمان پی ٹی آئی کے ضلعی عہدیدار کے بھتیجے ہیں ۔ یاد رہے ایبٹ آباد کی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو رشتے سے انکار پر مجاہد اللہ آفریدی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، مقتولہ نے دم توڑنے سے قبل اپنے اہل خانہ کو مجاہد آفریدی کا نام بتایا تھا۔