خبرنامہ خیبر پختونخوا

عاصمہ رانی قتل کیس، نامزد ملزم صادق اللہ کے ریمانڈ میں مزید ایک روز کی توسیع

عاصمہ رانی قتل کیس، نامزد ملزم صادق اللہ کے ریمانڈ میں مزید ایک روز کی توسیع

کوہاٹ :(ملت آن لائن) عاصمہ رانی قتل کیس میں نامزد ملزم صادق اللہ کے ریمانڈ میں مزید ایک روز کی توسیع کردی گئی جبکہ بیرون ملک فرار مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہے۔ عاصمہ رانی قتل کے مقدمے میں کے پی کےپولیس نےنامزد ملزم صادق اللہ کو سول جج ون کوہاٹ کی عدالت میں پیش کیا اور ریمانڈ میں تین دن توسیع کرنے کی استدعا کی، جس پرعدالت نے ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی۔ قتل کے مرکزی ملزم مجاہد اللہ آفریدی کی گرفتاری کیلئے کے پی کے پولیس کی درخواست پر ایف آئی اے نےانٹرپول سے مدد طلب کرلی اور ملزم سے متعلق تمام تفصیلات فراہم کردی۔ یاد رہے کہ کوہاٹ پولیس نے میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل میں نامزد مرکزی ملزم مجاہداللہ آفریدی کا بھائی صادق آفریدی کوگرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کیا تھا۔ ڈی پی اوکوہاٹ کا کہنا تھا کہ دوسرا ملزم بھی جلدقانون کی گرفت میں ہوگا، تفتیشی ٹیم نے فوری رابطہ کرکے ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالےگئے، پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی طرف سے کوئی غفلت نہیں ہوئی۔
کوہاٹ : شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
واضح رہے گزشتہ ہفتے مجاہد اللہ آفریدی نے رشتے سے انکار پرمستقبل کی ڈاکٹر ،عاصمہ رانی کو گولیاں مار کرکے قتل کردیا تھا اور سعودی عرب فرارہوگیا تھا۔ مقتولہ نے دم توڑنے سے قبل اپنے اہل خانہ کو مجاہد آفریدی کا نام بتایا تھا۔