خبرنامہ خیبر پختونخوا

علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے: ڈاکٹر امجد

پشاور (ملت + آئی این پی) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت پسماندہ ماضی میں نظر انداز کئے گئے علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی اور اس مقصد کے حصول کیلئے دور دراز علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی توتانو بانڈی سوات میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جنرل کونسلر زنیک دادہ ، جمعہ خان ،سلیمان ، کسان کونسلر نواب خان اور عمائدین علاقہ اور پی ٹی آئی کے عہدیداران بھی موجو د تھے جبکہ علاقہ کی معروف شخصیات سلطان محمود، امتیازگل اسماعیل صلاح الدین محمودزیب ، بشیر محمد ،عمر ، اختر جمال ، نظام ، عمران، خالد، گل محمد، یوسف ، حضرت نبی اور ان کے دیگر ساتھیوں نے اپنے خاندانوں سمیت اے این پی اور دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ ڈاکٹر امجد علی نے نئے شامل ہونے والے ورکروں کو ان کے فیصلے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پی ٹی آئی کو مضبوط کرنے کے ساتھ علاقے کے عوام کے مسائل کے حل میں بہتر کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ غریب عوام کے نمائندہ ہیں اور غریبوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر توانایاں صرف کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دور ان انہوں نے اپنے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ہیں اور عوام دوست پالیسیوں کے باعث ہی آج لوگ پی ٹی آئی میں دھڑا دھڑ شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے غریب عوام کو خان خوانین کے چنگل سے اذاد کرایا ہے اور غریب عوام کے حقوق ان کی دہلیز پر فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی محبوب ترین جماعت بن چکی ہے اور ملک سے لوٹ مار اور بد عنوانی کے خاتمہ کی جدوجہد کر رہی ہے۔ ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ یوسی توتانو بانڈی میں اب تک 10کروڑ روپے کے ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں جبکہ کئی ایک پر کام جاری ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ایک کلو میٹر سڑک کو پختہ کرنے، بجلی کے کھمبے اور آبنودشی کی سکیم فراہم کرنے کے اعلانات کئے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے یوسی توتانو بانڈہ کے منتخب نمائندوں نیک زادہ، نواب خا ن سلیمان خان اور فضل ہادی نے ڈاکٹر امجد علی کے حلقہ کے عوام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا او ر ان کا شکریہ ادا کیا۔