خبرنامہ خیبر پختونخوا

علاقہ اقبال نے امت مسلمہ کو خواب غفلت سے بیدار کیا‘ تنظیم اساتذہ

پشاور۔09نومبر(ملت + اے پی پی) علامہ اقبال عظیم مفکر اسلام ‘ہمہ گیر شخصیت اور امت مسلمہ کے بے جان جسم میں روح پھونک دینے والے جیسی شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں‘ علامہ اقبال شاعر مشرق نے خواب غفلت میں سوئی قوم برصغیر کے مسلمانوں میں انقلابی روح پھونکی اور ان کے دلوں میں اسلامی عظمت کو اجاگرکیایہ بات تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر حمیدالحق‘ نائب صدر صاحبزادہ صادق جان ودیگر نے یوم اقبال کے موقع پر مشترکہ بیان میں کہی‘ انہوں نے مزید کہاکہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کو ہمیشہ خودی کا درس دیا۔