خبرنامہ خیبر پختونخوا

علی امین گنڈا پور بنی گالا جاتے ہوئے گرفتار، گاڑ ی سے اسلحہ اور شراب کی بوتلیں برآمد

اسلام آباد(ملت + آئی این پی) تحریک انصاف کے صوبائی وزیر خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو بنی گالا جاتے ہوئے گرفتار کرکے ان کی گاڑ ی سے اسلحہ اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلی گئیں۔اتوار کو کلمہ چوک پر پی ٹی آئی کے کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا اور پولیس نے کے پی کے کے صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور گاڑی کی تلاشی لیتے ہوئے گاڑی سے اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق اسلحے میں پانچ کلاشنکوف ،8میگزین اور شراب کی بوتلوں سمیت 50سے زائد تیتر بٹیر بھی برآمد کرلیے گئے۔پولیس نے علی امین کو بنی گالا واپس جاتے ہوئے گرفتار کیا۔کارکنوں کو گرفتار کرکے تھانہ بنی گالہ اور دوسرے تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔