خبرنامہ خیبر پختونخوا

عمران خان نےناراض اراکین کو بنی گالہ طلب کرلیا

پشاور: (آئی این پی) صوبائی دارالحکومت میں ناراض اراکین کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، خیال زمان، ساجد نواز، داور کنڈی اور شکیل خان جبکہ ارکین صوبائی اسبملی قربان علی، یاسین خلیل، بابر سلیم، جمشید مہمند اور امجد آفریدی شریک ہوئے۔ ناراض اراکین کا کہنا تھا کہ 3 سال میں تحریک انصاف کے منشور کے تحت تبدلی نہیں آئی، تعلیم اور صحت کے محکموں کی حالت میں بھی کوئی بہتری نہیں آئی۔ ناراض اراکین کا یہ بھی کہنا تھا کہ احتساب کے عمل میں بھی رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں، حکومت کو صرف ضیاء اللہ آفریدی ہی نظر آئے جن کی گرفتاری کے بعد احتساب کا عمل رک گیا ہے۔ ناراض اراکین کا اجلاس جاری تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا فون آیا اور انہوں نے انہیں بنی گالہ طلب کر لیا۔