خبرنامہ خیبر پختونخوا

عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں ہیلتھ انشورنس اسکیم متعارف کرادی

پشاور:(اے پی پی ) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے خیبر پختونخوا میں ہیلتھ انشورنس کارڈ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے ہمراہ اتوار کے روز پشاور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ حکومت نے صحت کے شعبے میں مثالی اصلاحات لا رہے ہیں تاہم کچھ لوگ ان اصلاحات پر عملدرآمد میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں ہیلتھ انشورنس اسکیم کے اجراء کیا انہوں نے کی تفصیلات سے میڈیا کو بتایا کہ ہیلتھ انشورنس سکیم کے تحت ہر خاندان کو 2 لاکھ 10 ہزار روپے دیے جائیں گے جس سے 18 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مالی مشکلات کے باوجود ، خیبر پختونخواہ حکومت نے علاج معالجے کی فراہمی کیلئے مختص بجٹ آٹھ ارب روپے سے بڑھا کر پچیس ارب روپے کر دیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے کی بہتری کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گیانہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کی مشاورت سے اصلاحات کی ہیں۔