خبرنامہ خیبر پختونخوا

عمران خان نے صوبے کے عوام کو اسلام آباد فتح کرنے کیلئے بھیجا

تخت بھائی (ملت + آئی این پی) سابق وفاقی وزیر اور پی پی پی کے مرکزی رہنما نواب زادہ خواجہ محمد خان ہوتی نے کہا ہے کہ عمران خان نے صوبے کے عوام کو اسلام آباد فتح کرنے کیلئے بیجھے تھے ۔تاہم ڈرپوک عمران خان بالکل گھر سے نہیں نکلے ۔ انہوں نے پختونخوا سے آئے ہوئے کارکنوں کو بے یاروں مدد گار چھوڑ کر آنسوں گیس اور لاٹھیوں سے استقبال کیا۔ صوبائی حکومت کے اہم ارکان اور وزرا ء کرپشن میں ملوث ہونے کے باوجود عمران خان کچھ نہ کر سکے ۔ سپیکر سے لیکر ارکان اسمبلی کے خلاف واضح ثبوت کا اندازہ 2018کے الیکشن کے نتائج میں سامنے آئے گی ۔ پی پی پی میں ناراض اور نظریاتی کارکنوں کو متحد کرکے ایک بارپھر مرکز اور تمام صوبوں میں پی پی پی کی حکومت ہوگی ۔ وہ تخت بھائی کے حجرہ اور نگزیب خان میں اپنے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس سے پی پی پی کے سابق صوبائی کوارڈینٹر اور نگزیب خان اور سابق جنرل سیکرٹری ضلع مردان ظاہر خان پائندہ خیل نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں سابق سینئر صوبائی وزیر رحیم داد خان ، پی پی پی کے سابق صوبائی صدر سنیٹر خانزاد ہ خان ، سابق قومی اسمبلی امیدوار نواب زادہ عبدالقادر خان ، پیپلز لائیر ز فورم کے سابق صوبائی صدر اقبا ل ہوتی ایڈوکیٹ ، تحصیل کنونینئر جاوید علی اقبال ، تحصیل کونسلر شعیب عالم خٹک ، سابق ایڈیشنل سیکرٹری پی ۔ وائی ۔ او خیبر پختونخوا ساجد پائند خیل ، تحصیل تخت بھائی کے صدر ناصر خان ، پی ایس ایف کے رہنما ساجد اتمانی ، خالد خان ، عرفان مہمند ، شہریار کھٹانہ ، سجاد علی ، میرزمان ہاتھیان،عثمان شاہ ، پی کے 26کے صدر شاہ جہان ، سینئر نائب صدر یوسف مہمند ، حیدر خان ٹکر ، میاں شاہ حسین ایڈوکیٹ اور نذیر احمد خان کے علاوہ پی پی پی این وائی او اور پی ایس ایف کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی میں شمولیت سے پہلے خیبر پختونخوا کے گورنر نے مجھ سے فون پر رابطہ کرکے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کا وعدہ کیا لیکن میں نے کہا کہ نواز شریف نے اقتدار کے دوران ضلع مردان کو یکسر نظرانداز کرکے راہے جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے مشیر انجینئر امیر مقام کے جگہ جگہ بجلی اور گیس کے اعلانات تمام کے تمام جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امیر مقام کے گیس کے اعلانات سے 2222کلو میٹر پائپ لائن بنتی ہے جو ڈرامہ بازی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تبدیلی نظر نہیں آتی ۔ تھانے بِک رہے ہیں ۔ جائیداد کے فرد فارم 500روپے کی بجائے اب قطاروں میں کھڑے ہوکر چھ ہزار روپے پر مل رہا ہے ۔ اسی طرح عمران حکومت تمام شعبوں ترقی لانے میں ناکام ہوکر صوبے کے عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ۔ میں عمران خان کو چیلنج دیتا ہوں کہ جس وعدوں پر انہوں نے ووٹ لیا وہ اُس میں ایک بھی ثابت نہیں کرسکتے۔