خبرنامہ خیبر پختونخوا

عمران پختونوں سے معافی مانگیں

پشاور: (ملت+اے پی پی) میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ضیاء اللہ آفریدی عمران خان کے خلاف پھٹ پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گڈ گورننس نے صوبے کو تیس سال پیچھے دھکیل دیا ہے، وہ مجھ سمیت پختونوں اور سینئر افسران سے معافی مانگیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکن احتساب کمیشن کے سامنے دھرنا دیں گے۔