خبرنامہ خیبر پختونخوا

عوام اور صوبہ کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں

پشاور (ملت آن لائن + آئی این پی) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین وسینئر صوبائی وزیر سکندر حیات خان شیرپاؤنے کہا ہے کہ عوام اور صوبہ کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں ہماری بھرپور کوششیں جاری ہیں۔کہ گرمی شروع ہوتے ہی صوبہ میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کی وجہ سے خیبر پختونخوا کے باسیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا خیبر پختونخوا میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے ۔ قومی وطن پارٹی صوبہ اور پختونوں کی نمائندہ جماعت ہے اورپختون مزید کسی کے پر فریب نعرے میں آنے والے نہیں اورانھوں نے اپنے حقیقی قائد آفتاب احمد شیرپاؤکی قیادت میں متحد ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وہ جمعرات وطن کور پشاور میں کیو ڈبلیو پی ضلع بونیر کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کیا اس موقع پر پارٹی رہنماء جمیل ایڈوکیٹ کے علاوہ صوبائی سیکرٹری انفارمیشن طارق احمدخان،صوبائی سیکرٹری پولیٹیکل ٹریننگ اسد آفریدی ایڈوکیٹ،کیو ڈبلیو پی ملاکنڈ زون کے چیئرمین فضل رحمان نونو،پشاور زون کے سیکرٹری جنرل کفایت علی ایڈوکیٹ،ضلع بونیر کے پارٹی عہدیدار اور کارکن بھی موجودتھے۔اجلاس میں پارٹی کی تنظیمی امور،رابطوں اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ سکندر شیرپاؤ نے کہا کہ کارکن پارٹی کی مزید ترویج اور عوام سے رابطوں کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کمربستہ ہو جائیں اور پارٹی پیغام گھر گھر پہنچانے کا سلسلہ مزید تیز کرے۔انھوں نے کہا کہ ہم صوبے اور عوام کے حقوق و تحفظ اور بہبود کوفرض اولین سمجھتے ہیں اور اس کاز کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سی پیک پر عملی کام چاہتے ہیں اور اس پر جلد از جلد عملدرآمد ہو نا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ ملک کو صحیح اور مستحکم وفاق کے طور پر چلانے کیلئے ضروری ہے کہ چھوٹے صوبوں اور پختونوں کی محرومیوں کے ازالہ کے ساتھ ساتھ ان کو اپنے وسائل پرمکمل اختیار دیاجائے۔انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2018تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے جو دعوے کئے جارہے ہیں اس سے خیبر پختونخوا کو محروم رکھا گیا ہے جوکہ یہاں کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔