خبرنامہ خیبر پختونخوا

عوام کی ہمدردیاں مسلم لیگ سے بڑھتی جا رہی ہیں‘ناصرموسیٰ زئی

عوام کی ہمدردیاں مسلم لیگ سے بڑھتی جا رہی ہیں‘ناصرموسیٰ زئی
پشاور: (ملت آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سنٹرل کمیٹی کے رکن اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات ناصر خان موسیٰ زئی نے کہا ہے کہ عمران خان کی منفی سیاست سے عوام کی ہمدردیاں مسلم لیگ سے بڑھتی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کااظہا ر انہوں نے پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم تو کیا اپوزیشن لیڈر بھی نہیں بن سکتے ،خیبر پختونخوا بھی منفی سیاست کی وجہ سے عمران خان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔انہون نے کہا کہ مسلم لیگ آئندہ الیکشن میں چاروں صوبوں میں کلین سویپ کرے گی۔