خبرنامہ خیبر پختونخوا

غلط پالیسوں کی وجہ سے لوگ پی ٹی آئی سے نالاں ہیں؛ ابرار خلیل

پشاور: (ملت+اے پی پی)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما ابرار خلیل نے پی کے 5یونین کونسل39میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویداروں نے پختون قوم کے مینڈیٹ کا ذرہ بھر خیال نہیں رکھا’ پی ٹی آئی کی غلط پالیسوں کی وجہ سے لوگ ان سے نالاں ہیں اور آج اپوزیشن میں ہونے کے باوجود پختون قوم سرخ جھنڈے تلے اکٹھے ہورہے ہیں اے این پی کے دور حکومت میں ہرطرف ترقی کا دوردورہ تھا تبدیلی والوں کے دور میں ترقی کا پہیہ رک گیاہے اورتین سال گزرنے کے باوجود کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کیاگیا بلکہ ہمارے ترقیاتی منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگارہے ہیں‘پختون قوم کے مسائل کاحل صرف سرخ جھنڈے کے پاس ہے’ اے این پی مزید مضبوط ہو کر میدان میں نکل آئی ہے اسلام‘پاکستان اور تبدیلی کے نام پر ان کو مزید دھوکہ نہیں دیا جا سکتا‘اے این پی نے اپنے دور اقتدار میں تمام تر رکاوٹوں کے باوجود جو حقوق حاصل کئے اور جو ترقیاتی کام کئے ان کا اپنوں کے علاوہ مخالفین بھی اعتراف کر رہے ہیں اس موقع پر مختلف سیاسی پارٹیوں سے لوگوں نے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔