خبرنامہ خیبر پختونخوا

غیر قانونی 8 افغان باشندے گرفتار، ڈی پورٹ کردیا گیا

خیبرایجنسی (ملت آن لائن + آئی این پی) خیبر ایجنسی طورخم بارڈر پرپولیٹکل انتظامیہ نے غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8افغان باشندوں کو گرفتار کر کے ڈی پورٹ کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز طورخم بارڈر پر افغانستان سے انے والے اٹھ افغان باشندے بغیر ویزہ اور پاسپورٹ طورخم اور دیگر پہاڑی راستوں سے پاکستان داخل ہو رہے تھے کہ سیکورٹی فورسز نے ان باشندوں کو گرفتار کرکے لنڈیکوتل پولیٹکل انتظامیہ کو حوالے کر دئے اور بعد میں پوچھ گچھ کے بعد پولیٹکل انتظامیہ نے تمام افراد کو طورخم بارڈر پر ڈی پورٹ کر کے افغان سیکورٹی حکام کو حوالے کر دئے ، ڈی پورٹ ہونے والے افغانیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جبکہ دوسرے طرف سیکورٹی فورسزنے طورخم بارڈر چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کر دیا گیا تاکہ غیر قانونی افراد کی امدورفت بند ہو جائے ،اور بارڈر منیجمنٹ مزید مضبوط ہو جائے ۔