خبرنامہ خیبر پختونخوا

فاٹا اصلاحات میں قبائلی روایات کو تحفظ فراہم کیا جائیگا

ہنگو (ملت + آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ نے کہاہے کہ فاٹا اصلاحات میں قبائلی روایات کو تحفظ فراہم کیا جائیگا۔قبائلی رسم رواج ہماری تشخص کی بنیاد ہیں ردالفساد آپریشن میں قومیت سے بالا تفریق دہشت گردی کا قلع قمع کیا جانا چاہئے۔خیبر پختونخواہ میں تبدیلی کے نعرے لگانے والے صوبے کو کوئی نظام نہیں دے سکے۔ عمران خان کے پی کے حکومت کی نا کامیاں چھپانے کیلئے وفاق میں شور شرابا برپا کر رہے ہیں۔وہ بدھ کو دورہ ہنگو کے موقع پر خالد انور کے حجرے میں میڈ یا سے بات چیت کررہے تھے ۔ اس موقع پر صوبائی سینئر نائب صدر فرید مفکر،ضلعی جنرل سیکریٹری عبدالواحد اورکزئی،سنیئر نائب صدرسید جمال شاہ،محمد الیاس،خالد انور و دیگر بھی موجود تھے ۔پیر صابر شاہ نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے تحت فاٹا کو صوبے میں ضم کر نے کے لئے قبائلی رسم اور روایات کا تشخص مقدم رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد میں پنجابی،پٹھان اورقبائلی عوام ملک کے محب الوطن شہری کے خلاف یک طرفہ کاروائیاں نہیں ہونی چائیے۔پیر صابر شاہ نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں تبدیلی کے دعویدار صوبے کو کوئی جامعہ نظام تک نہیں دے سکے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی چار سالہ ناقص کا کردگی پر پردہ ڈالنے کے لئے عمران خان وفاق میں شور شرابا مچا کر عوام کی توجہ بنیادی مسائل سے ہٹانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں موٹر ویز کی تعمیراتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔مگر خیبر پختونخوا میں موٹرے وے منصوبہ سست روی کا شکار ہو کر آئندہ دس سال میں بھی عدم تکمیل کے خدشات کے لپیٹ میں ہے۔پیرصابر شاہ نے کہاکہ خیبر پختون خواہ میں سابقہ ادوار میں بنائی گئی ہیڈ فلائی اورز پر ٹریفک جبکہ عمران خان کی پشاور میں بنائی گئی حیات آباد فلائی اوور پر ٹریفک کے بجائے پتنگ بازی کے میلے اورشہر کے نظارے دیکھے جا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ردالفساد سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوکر امن کی راہ ہموار ہو گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب کو ئی مسلک نہیں ہوتا۔انہوں نے کہاکہ فاٹا اصلاحات کے تناظر میں قبائل کو بنیاد ی حقوق اور علاقائی رسم و رواج روایات سے محروم نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ملک کی خالق جماعت ہے۔اور مستقبل میں بھی عوامی طاقت سے برسر اقتدار آکر ملکی عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھے گی۔