خبرنامہ خیبر پختونخوا

فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع، دس لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (ملت + اے پی پی) وفاق کے زیرانتظام قبائیلی علاقہ جات (فاٹا) میں تین روزہ انسداد پولیو مہم پیر کوشروع ہوگئی ۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے ترجمان محمد علی کے مطابق مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے دس لاکھ 68ہزار 347بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ مہم کیلئے4109ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ مہم کے دوران پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائیگی ۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر دس لاکھ 68ہزار 347بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ پولیٹکل ایجنٹس ، کمشنرز ، نیم فوجی اور فوجی دستے مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہم کیلئے 4109 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں تین ہزار 711موبائل ، 296فکسڈ اور 102ٹرانزٹ ٹیمیں مہم میں حصہ لیں گی ۔ واضح رہے کہ تین روزہ مہم26اکتوبر کی شام کو اختتام پذیر ہوگی۔