خبرنامہ خیبر پختونخوا

فاٹا میں شہداء کربلا کے چہلم کے موقع پر مکمل امن وامان برقراررکھیں: اقبال جھگڑا

پشاور (ملت + آئی این پی) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے فاٹا میں شہداء کربلا کے چہلم کے موقع پر فاٹا میں تما م قبائلی ایجنسیوں کے پولٹیکل ایجنٹ حضرات کو مکمل امن وامان کوبرقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔گورنر نے محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کے اقدامات کوسراہتے ہوئے اس یقین کااظہار کیاہے کہ چہلم کے موقع پر بھی اخوت وبھائی چارے کی فضا برقرار رکھی جائے گی۔