خبرنامہ خیبر پختونخوا

فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام، عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

'عمران خان ہماری تو

فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام، عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فاٹا کوخیبرپختونخوا میں ضم کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائرکی ہے جس میں صدر ممنون حسین، وزارت قانون، وزارت سیفرون اور فاٹا سیکرٹریٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے عدالت فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کا حکم دے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین تمام شہریوں کو برابری کی بنیاد پر بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے۔ صدر مملکت کو فاٹا میں امن اور گورننس کیلئے قانون سازی کا اختیار ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ صدرممنون حسین نے فاٹا اصلاحات پیکج کا اعلان کیا، کے پی حکومت نے اپنی تمام آئینی ذمہ داریاں پوری کر دیں۔ صوبائی حکومت فاٹا کو کے پی میں ضم کرنے کیلئے رضامند ہے اور فاٹا کے انضمام پرقرارداد بھی منظور کر چکی ہے، عدالت آنے سے پہلے تمام فورمز پر معاملہ اٹھا چکے ہیں۔