خبرنامہ خیبر پختونخوا

فاٹا کو وقت ضائع کئے بغیر خیبرپختونخوا میں ضم کیاجائے: ہوتی

پشاور(ملت + آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی نے کہاہے کہ فاٹا کووقت ضائع کئے بغیر خیبرپختون خوا میں ضم کیاجائے ،کپتان مستقل مزاج نہیں ،آئے روز موقف پر موقف بدل لیتے ہیں ان کی باتوں پر کسی کو اعتبار نہیں پختون قوم پی ٹی آئی کی تبدیلی دیکھ چکی ہے انہیں مزید سبزباغات دکھا کر ورغلایانہیں جاسکتا2018اے این پی کا سال ہوگا وہ جمعہ کے روزیونین کونسل مہو ڈھیری میں شمولیتی اجتماع سے خطا ب کررہے تھے جس مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا امیرحیدرخان ہوتی نے نئے شامل ہونے والوں کو ٹوپیاں پہنائیں اورانہیں مبارک باددی اے این پی کے صوبائی صدر نے کہاکہ کپتان وزیراعظم بننے کے لئے بے تاب ہیں اورپنجاب کی سیاسی کشتی میں مصروف ہیں انہیں خیبرپختون خوا کے مسائل سے کوئی دلچسپی ہیں وہ دھرنے صرف اور صرف وزیراعظم کا خواب پورا کرنے کے لئے دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سے خیبرپختون خوا کے عوام نالاں ہوچکے ہیں کیونکہ پختون قوم کے ساتھ جتنے بھی وعدے کئے گئے تھے ساڑھے تین سال گزرنے کے باوجود کوئی بھی وعدہ پورانہیں کیاگیا اوراب پختون قوم مزید عمران خانی کے حق میں نہیں بلکہ وہ باچاخانی چاہتی ہے امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ وہ پختون قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے مشن پر نکلے ہیں انہوں نے کہاکہ اے این پی پختون قوم کی حقوق کی جنگ لڑرہی ہے ہمارا مقصد اقتدار نہیں پختونوں کے حقوق کا حصول ہے انہوں نے کہاکہ پختون قوم بیدارہوچکی ہے باچاخان اور رہبرتحریک خان عبدالولی خان نے پختونوں کے باہمی اتفاق اور اتحاد کے لئے جو جدوجہد شروع کی تھی اب وہ تحریک رنگ لے آئی ہے 2018کے انتخابات میں کامیابی اے این پی کی ہوگی اور تمام صوبے کے اختیارات بنی گالہ سے واپس لے کر دم لیں گے امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ وفاقی حکومت وقت ضائع کئے بغیر قبائلی عوام کے امنگوں کے مطابق فاٹا کو خیبرپختون خوا میں ضم کیاجائے اوراس سلسلے میں تاخیری حربے استعمال کرنے سے گریز کیاجائے انہوں نے کہاکہ مرکزی اورصوبائی حکومتوں کو صوبے اور فاٹا کے معاملات سے کوئی دلچسپی نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے دورحکومت میں مرکز سے 110ارب بقایاجات وصول کئے صوبے کو نام کی شناخت دی گلی گلی اور قریہ قریہ ترقیاتی منصوبے جاری تھے مردان میں ہسپتالوں سکولوں ،سڑکوں کے ساتھ ساتھ مساجد اور عیدگاہوں کی خدمت کا سلسلہ جاری تھا موجودہ حکومت سے نئے منصوبے شروع کرنا تو درکنار پرانے منصوبے مکمل نہیں ہورہے یہی وجہ ہے کہ وہ عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکے کے لئے ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگائی جارہی ہیں تاہم پختون عوام نام نہاد تبدیلی والوں کی اصلیت جان چکے ہیں۔