خبرنامہ خیبر پختونخوا

فاٹا یوتھ جرگے کا د ستخطی مہم کا آغاز

فاٹا یوتھ جرگے کا د ستخطی مہم کا آغاز

پشاور:(ملت آن لائن)فاٹا یوتھ جرگے کے زیر اہتمام ملک بھر کے پریس کلبوں میں فاٹا اصلاحات کے حق میں دستخطی مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ اسلام آباد پریس کلب سمیت ملک بھر میں فاٹا اصلاحات کے حق میں آویزاں بینرز پر دستخطی مہم جاری ہے۔ سول سوسائٹی، سیاسی کارکنوں، صحافیوں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد فاٹا اصلاحات کے حق میں دستخطی مہم میں دستخط کر رہے ہیں۔ فاٹا یوتھ جرگے نے ملک بھر میں دستخطی مہم کا آغاز کیا تھا جب کہ یوتھ جرگہ 5 جنوری کو ملک بھر میں فاٹا سے اظہار یکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائیں گے، جس کے بعد 8 جنوری کو کل جماعتی جرگہ منعقد کیا جائے گا۔

……………….
…..اس خبر کو بھی پڑھیے…..

وزیراعلیٰ پرویزخٹک تاریخ کا سب سےبڑاچوراورڈاکوقرار

نوشہرہ(ملت آن لائن )تحریک انصاف کے ٹکٹ ہونے والی ایم این اے عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کا وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک تاریخ کاسب سے بڑا چوراور ڈاکو ہے اور عمران نیازی ان چوروں کی سرپرستی کر رہا ہے ،ان لٹیروں اور چوروں کا راستہ روکنے کے لئے اپنی سیاسی جماعت نئے سال کے آغاز میں بناؤں گی ۔ جہانگیرہ ترین سیاستدان نہیں بلکہ وہ ایک بزنس مین آدمی تھا اب بھی پارٹی میں ان کا ٹولہ موجود ہے مجھے بدنامکرنے کے لئے احتساب کمیشن کا ڈرامہ نچایا گیا میٹرو بس کا کام کمیشن کی خاطرشروع کیا گیا خیبرپختونخواہ کاپیسہ، عمران نیازی ، اور خٹک ٹولے نے اپنی مفادات کے لئے استعمال کیا ، ہماری جماعت غریب ، اور مظلوم طبقے کی جماعت ہوگی۔ اس میں کرپٹ اور ظالموں کے لئے کوئی گنجائش نہیں عمران نیازی کے خلاف میں اپنی کیس جیت چکی ہوں میری کیس کے خلاف عمران نیازی یہ جرت نہیں کر سکتا کہ وہ پارلیمنٹ چلے جائے۔ عمران نیازی جھوٹ کا استاد ہے صبح وشام اپنی حربے بدلتے رہتے ہیں پرویز خٹک اپنے ضلع سے بے خبر ہے ۔ترقیاتی کاموں میں نوشہرہ کو بھی محروم رکھا گیا اس کے برعکس دو نمبر کاموں کا سلسلہ جاری ہے ۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کا وزیر اعلیٰ پرویزخان خٹک نے اپنی ذاتی مفادات کے لئے نوشہرہ پریس کلب کے صحافیوں کو ایک دوسرے سے لڑاکر آپس میں تقسیم کر دیئے ہیں تاکہ ایک ٹولہ ان کی غلط پالیسیوں کی رہنمائی کر سکے انہوں نے کہا کہ میں نوشہرہ پریس کلب کا معاملہ قومی اسمبلی کے فلور پر اٹھاؤں گی کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خان خٹک سچ بولنے والوں کے خلاف کیوں سازشوں میں مصروف ہیں یہ باتیں شائشہ گلالئی نے نوشہرہ کے مشہور شخصیت خان پرویز خان اور حاجینصرت اقبال کے بھائی کے وفات پر تعزیت کے لئے نوشہرہ آنے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عائشہ گلالئی نے کہا کہ نوشہرہ میں دونمبر مٹریل سے تعمیرہونی والی ڈیم کے حوالے سے میں اسمبلی میں بات اٹھاؤں گی جہاں پر قوم کے اربوں روپے ضائع کئے گئے ہیں اس ڈیم سے نوشہرہ کو ایک قطرے کے پانی کا فائدہ نہیں پہنچاعائشہ گلالئی نے مزید بتایا کہ آنے والے انتخابات میں ان کرپٹ اور چوروں کا مکمل صفایا ہو جائیگا انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عمران نیازی کے جلسوں میں فحاشی اور ڈانس کے علاقہ کچھ بھی نہیں نوجوانوں کو نخرے دکھاکر ان کو بے ہودہ کرنے کی سازشیں ہو رہی ہے انہو ں نے کہا کہ عمران نیازی بالکل قابل اعتماد اور قابل بھروسہ انسان نہیں،اسٹبلشمنٹ کے حوالے سے عائشہ گلالئی نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ پاگل نہیں کہ وہ ایسے شخص پر اپنا وقت ضائع کریں انہوں نے کہا کہ میں نے عمران نیازی کی طرح بے بھروسہ شخص کبھی نہیں دیکھا وہ اپنا گھرچلانے کے قابل نہیں جو بیویاں اس گھر سے چلی گئی وہ کیسے اس ملک کا نظام چلائیگا پاکستانی عوام باشعور ہیں آئندہ آنے والے الیکشن میں بھر پور طریقے سے عمران نیازی کا راستہ روکیں گے۔