خبرنامہ خیبر پختونخوا

فرنٹیئرکور کی کارروائی میں 9 مشتبہ دہشت گرد گرفتار،اسلحہ وگولہ بارود برآمد

پشاور (ملت + اے پی پی) فرنٹیئرکورخیبرپختونخواکی یونٹ اورکزئی سکاؤٹس نے خفیہ اطلاع پراورکزئی ایجنسی کے علاقے درنگ اور گردونواح میں کومبنگ اورانٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 9مشتبہ دہشت گردوں کوگرفتارکرلیاگیا جبکہ ان کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔فرنٹیئرکورخیبرپختونخوا ہیڈکوارٹرکی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق گرفتار دہشت گرد وں کے زیراستعمال مواصلاتی نظام (ٹیلیفون ایکسچینج) بھی پکڑا گیا۔