خبرنامہ خیبر پختونخوا

فنی تعلیم وتربیت کی اہمیت و افادیت ایک مسلمہ حقیقت ہے

پشاور (ملت آن لائن + آئی این پی) خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاکہ فنی تعلیم وتربیت کی اہمیت اورافادیت ایک مسلمہ حقیقت ہے،تاریخ گواہ ہے کہ ترقی کی منازل انہی ممالک نے طے کیں جنہوں نے اس شعبے کو اہمیت دی۔ وہ جمعہ کو گورنر ہاوس میں نیوٹیک کے زیراہتمام تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں میںtool kits کی تقسیم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر عابدسعید، چیف سیکرٹری صوبہ خیبرپختونخوا، ذوالفقاراحمدچیمہ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹرنیوٹیک اور حاجی محمدافضل، صدرچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریز خیبرپختونخوا بھی موجود تھے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنرکہا کہ کہ موجودہ حکومت نے تعلیم کے شعبے کوخاطرخواہ اہمیت دی رہی ہے۔ اس سلسلے میں نوجوانوں کو فنی تعلیم وتربیت سے فعال انداز سے آراستہ کرنے کیلئے وزیراعظم یوتھ ڈیوپلیمنٹ پروگرام ترتیب دیاگیا۔ گورنر نے نیوٹیک کی کاکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ نیوٹیک اپنی ذمہ داری بخوبی انجام دے رہی ہے اوارنوجوان طلباء وطالبات کواوزاروں سے آراستہ دیکھ کر تعلیم وتربیت اوراس ادارے کے کردار کی اہمیت انداز ہوتاہے۔ انہوں نے صنعتکار حضرات سے کہا کہ وہ بھی آگے بڑھ کر اپنابھرپور کردار اداکریں اورٹیکنیکل اورووکیشنل سیکٹر میں عالمی معیار کے ادارے قائم کیے جائیں۔