خبرنامہ خیبر پختونخوا

فیل ہونے کا غم،آٹھویں جماعت کے نوجوان نے فائرنگ کر کے زندگی کا چراغ گل کردیا

صوابی(آن لائن)موضع سرد چینہ میں آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج میں فیل ہونے پر نوجوان نے اپنے آپ پر فائرنگ کر کے زندگی کا چراغ گل کر دیا۔پولیس تھانہ یار حسین کی رپورٹ کے مطابق طفیل ولد ملک آمان سکنہ سرد چینہ نے آٹھویں جماعت کا امتحان دیا تھا جس کا جمعرات کے روز سکول میں رزلٹ سنایا گیا نتائج میں وہ فیل قرار دیا گیا جس کا صدمہ بر داشت نہ کر تے ہوئے گھر جاکر اپنے آپ پر پستول سے فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا