خبرنامہ خیبر پختونخوا

لنڈی کوتل میں قبائلی رہنما قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

لنڈی کوتل: (آئی این پی) خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں قبائلی رہنما بسیم خان پر نامعلوم افراد کا قاتلانہ حملہ، شدید زخمی حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا۔ لنڈی کوتل کے علاقے لوئی شلمان میں قبائلی رہنما بسیم خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے ، انہیں فوری طور پر پشاور منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ بسیم خان پر اس وقت حملہ کیا گیا تب وہ اپنے حجرے سے نکل کر کام سے جارہے تھے۔