خبرنامہ خیبر پختونخوا

لنڈی کوتل: نامعلوم افراد کی فائرنگ، افعان عالم دین قتل

لنڈی کوتل.:(اے پی پی)خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے افعان عالم دین کو قتل کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کےعلاقےسلطان خیل میں نامعلوم افراد نے گھرمیں گھس کر فائرنگ کردی۔ جس سے افغان عالم دین مولاناعبدالحلیم جاں بحق ہوگئے ۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جبکہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔