خبرنامہ خیبر پختونخوا

لوئراورکزئی، زیرزمین چھپایا گیا اسلحہ کا ذخیرہ برآمد

لوئراورکزئی، زیرزمین چھپایا گیا اسلحہ کا ذخیرہ برآمد

ہنگو: (ملت آن لائن) لوئر اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے زیر زمین چھپائے گئے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسلحے میں 48 راکٹ گولے، 50 میزائل، تین راکٹ لانچر، 3 اینٹی ٹینک مائنز، 12 آر پی جی سیون گولے، ایک پریشر ککر بم، سیکڑوں گولیاں اور 2 وائر لیس سیٹ شامل ہیں۔