خبرنامہ خیبر پختونخوا

لوئر دیر میں زلزلے کے جھٹکے ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

لوئر دیر(اے پی پی)لوئر دیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ تفصیلات کے مطابق لوئر دیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے ۔ جھٹکوں کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا ۔