خبرنامہ خیبر پختونخوا

لودھراں :کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے مبینہ 4دہشت گردہلاک

لودھراں:(اے پی پی)محکمہ انسداد دہشت گردی ملتان نے لودھراں میں کارروائی کر کے چاردہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ تین فرار ہوگئے۔ دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سےہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی ملتان نے لودھراں کےعلاقےآدم واہن میں دہشت گردوں کی اطلاع پر ایک مکان پر چھاپا مارا، اس دوران دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کےدرمیان مقابلہ بھی ہوا۔ مقابلے میں چار دہشت گردہلاک جبکہ تین فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اورالقاعدہ گروپ سےہے جن کےقبضےسےملتان کےحساس مقامات اوردفاترکے نقشے،ایک خودکش جیکٹ،دستی بم اور اسلحہ بھی ملا ، لاشوں کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال لودھراں منتقل کر دیا گیاہے۔