خبرنامہ خیبر پختونخوا

لورالائی،موسیٰ خیل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے 2افراد جاں بحق

لورالائی:(اے پی پی)موسیٰ خیل کے علاقے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق جمعرات کو موسیٰ خیل کے علاقے میں حاجی جلات خان نامی شخص کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ان کا بھائی شہباز اور بیٹا دانیال دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے جنہیں فوری فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضرروی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا ۔