خبرنامہ خیبر پختونخوا

لڑکی کی بے حرمتی؛ کے پی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

لڑکی کی بے حرمتی؛ کے پی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
ڈی آئی خان:(ملت آن لائن) خاتون کی بے حرمتی کے واقعے کیخلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی۔ قرارداد میں واقعہ کی جوڈیشل انکوائری، آر پی او، ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مذمتی قرارداد پی ٹی آئی کے ایم پی اے جاوید نسیم نے جمع کروائی جو صوبائی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں باقاعدہ پیش کی جائے گی۔ ادھر آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے پولیس پر سیاسی دباؤ کی خبریں مسترد کر دیں، کہتے ہیں 9 میں سے 8 ملزمان گرفتار ہو گئے ہیں۔ جلد ہی نواں ملزم بھی پولیس کی گرفت میں ہو گا۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ ہر کیس میں نامزد تمام ملزمان مرکزی ہوتے ہیں، کسی ایک ملزم کو مرکزی قرار دینا درست نہیں۔