خبرنامہ خیبر پختونخوا

لکی مروت؛ بس اور ٹریلر میں تصادم، 15افراد زخمی

لکی مروت: (ملت+آئی این پی)لکی مروت میں سرائے گمبیلا پل کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 15افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے،زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔پیر کو پولیس کے مطابق لکی مروت میں انڈس ہائی وے پر سرائے گمبیلا پل کے قریب مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں پندرہ افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو نورنگ منتقل کردیاگیا ہے،جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے،زخمیوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے ہے،مسافر بس کراچی سے پشاور جارہی تھی۔۔۔۔(خ م)