خبرنامہ خیبر پختونخوا

لکی مروت میں شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا

لکی مروت:(آئی این پی) لنگر خیل خندال میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور نوجوان بیٹی کو ڈنڈوں سے مار مار قتل کردیا۔ لکی مروت کے علاقے لنگر خیل خنداں کے رہائشی تاج محمد نے اپنی بیوی اورجواں سال بیٹی کو قتل کردیا جب کہ واقعے کے بعد قاتل تاج محمد نے پولیس اپنی گرفتاری بھی پیش کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم تاج محمد نے ڈنڈوں کے وارکرکے بیوی اوربیٹی کوقتل کیا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم سے تفتیش جاری تاہم تفتیشی عمل مکمل ہونے تک واقعے کی وجوہات ظاہر نہیں کی جاسکتیں۔