خبرنامہ خیبر پختونخوا

لکی مروت میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

لکی مروت 🙁 اے پی پی )لکی مروت کے علاقے دولت خیل میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے دولت خیل میں مخالفین نے پرانی دشمنی کی بناء پر گھر میں گھس کر فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی جس کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا جبکہ فائرنگ کرکنے والے ملزمان کی گرفتار کے لیے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں کے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ادھر پشاور شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران اسی سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔زیر حراست افراد میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانی بھی شامل ہیں۔گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ و منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔