خبرنامہ خیبر پختونخوا

لکی مروت میں مسافر بس الٹنے سے متعدد افراد زخمی

لکی مروت (ملت + آئی این پی) لکی مروت کے علاقے درہ تنگ کے قریب مسافر بس الٹ گئی ، حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ لاہور سے بنوں جانے والی مسافر بس درہ تنگ کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور زخمیوں کو سٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔