خبرنامہ خیبر پختونخوا

لکی مروت میں کارمیں دھماکا، 4 افراد جاں بحق

لکی مروت:(اے پی پی ) کوٹ کشمیر کے قریب کار میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے کوٹ کشمیر کے قریب میں کار میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے کے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ نمائندہ ایکسپریس نیوزکے مطابق دھماکے سے کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے گئے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار سرادر پل کے قریب پہنچی تو زور دار دھماکا ہوگیا جب کہ پولیس کی جانب سے دھماکا خودکش حملہ قرار دیا جارہا ہے۔