خبرنامہ خیبر پختونخوا

لکی مروت میں 4 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

لکی مروت :(آئی این پی) سرائے نورنگ کے علاقے سے 4 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں قریب سے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں مقامی افراد نے پولیس کو 4 لاشوں کی اطلاع دی ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قبضے میں لے کر ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کو قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ لاشوں کے قریب سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جب کہ لاشوں کی شناخت کے لیے علاقے کے دیگر تھانوں سے بھی رابطے کئے جارہے ہیں۔