خبرنامہ خیبر پختونخوا

لیاری گینگ وار بابا لاڈلا گروپ کا سرغنہ پشاور سے گرفتار

پشاور (آئی این پی) محکمہ انسداد دہشت گردی اور آئی بی نے رامداس چوک میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار بابا لاڈلا گروپ کا سرغنہ گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم راشد بلوچ نے شناختی کارڈ کی تجدید اور پاسپورٹ کیلئے درخواست جمع کرائی تھی جس کی اطلاع ملنے پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کراچی میں پولیس اور یرنجرز پر حملوں کیساتھ ساتھ اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھا۔