خبرنامہ خیبر پختونخوا

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 45 پاکستانی چین کےبرفانی علاقے میں پھنس گئے

تاشقرغان:(آئی این پی)لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چین کے علاقے تاشقرغان میں پینتالیس پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں ، دس روز سے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے ویزوں کی مدت ختم ہونے لگی ۔ چین جانے والے پینتالیس پاکستانی سنکیانگ سے وطن لوٹتے ہوئے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دس روز سے تاشقرغان میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ مشکل سے دوچار ان پاکستانیوں کو شکوہ ہے کہ برفانی علاقے میں دس روز گزر گئے لیکن پاکستانی سفارتخانے نے رابطے کے باوجود کچھ نہیں کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ اب تو ویزے کی مدت بھی ختم ہو رہی ہے ۔ چینی علاقے میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو وطن لانے کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔