خبرنامہ خیبر پختونخوا

لیہ میں 2 بسوں میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق

لیہ:(ملت+اے پی پی) فتح پور کے قریب دو بسوں میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ لیہ کے علاقے فتح پور کے قریب مخالف سمت سے آنے والی دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، تصادم سے نتیجے میں 4 افراد موقع پرجاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیون کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیون کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے، لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے تاہم ضابطے کی کارروائی کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کردی جائیں گی۔