خبرنامہ خیبر پختونخوا

مانسہرہ، وکلاء کا سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ

مانسہرہ۔:(اے پی پی) کوئٹہ سول ہسپتال پر خودکش دھماکہ کے نتیجہ میں شہید ہونے والے سینئر وکلاء، جج اور میڈیا کے نمائندوں سمیت دیگر افراد کے سوگ میں دیگر شہروں کی طرح مانسہرہ میں بھی وکلاء نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان بار کونسل نے سانحہ کوئٹہ پر ملک بھر میں3 روزہ سوگ کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس سلسلہ میں پریس کلب مانسہرہ اور وکلاء کی اجتماعی ریلی بھی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے سانحہ کوئٹہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ دھماکہ کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ انسانیت کے دشمن ہیں۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے سانحہ کوئٹہ میں شہید افراد کیلئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔