خبرنامہ خیبر پختونخوا

مانسہرہ: جیپ کے کھائی میں گرنے سے چار خواتین جاں بحق

مانسہرہ(آئی این پی)سنگھڑ کے قریب جیپ کھائی میں گرنے سے چار خواتین جاں بحق جبکہ 4افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں 2افراد کی حالت تشویشناک ہے۔بدھ کو سنگھڑ کے قریب جیپ کے کھائی میں گرنے سے چار خواتین جاں بحق ہوگئیں اور 4افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں 2افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق خواتین کی لاشوں اور زخمیوں کو بالاکوٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔(خ م)