خبرنامہ خیبر پختونخوا

مانسہرہ میں غیرمعیاری مشروبات کی بھاری کھیپ برآمد:ملزم گرفتار

مانسہرہ:(اے پی پی) رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ قریب آتے ہی مانسہرہ میں غیر معیاری مشروبات کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا، حساس ادارہ نے چھاپہ مار کر سٹور سیل ڈیلر امجد کو گرفتار کر کے غیر معیاری مشروبات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مانسہرہ کے نام نہاد سیل ڈیلروں نے غیر معیاری مشروبات اپنے گوداموں میں پہنچانا شروع کر دی ہیں،حساس ادارے نے گذشتہ روز ایک کارروائی کے دوران ظفر روڈ چیراں بازار میں ہول سیل دکان پر اچانک چھاپہ مار کرڈیلر امجد کو گرفتار کر کے دکان اور گودام سے تقریباً 24 کاٹن غیر معیاری مشروب برآمد کر لی ہے۔