خبرنامہ خیبر پختونخوا

مانسہرہ میں 220 کے وی گرڈ سٹیشن کی منظوری کے بعد لوڈ مینجمنٹ کا مسئلہ حل ہو جائے گا‘ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد -(اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مانسہرہ میں 220 کے وی گرڈ سٹیشن کی منظوری کے بعد لوڈ مینجمنٹ کا مسئلہ حل ہو جائے گا‘ منصوبہ رواں سال ہی مکمل ہو جائے گا۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر ثمینہ عابد اور طلحہ محمود کے سوالوں کے جواب میں وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے ایوان کو بتایا کہ مانسہرہ میں 220 کے وی کے گرڈ سٹیشن کی منظوری کے بعد لوڈ مینجمنٹ کا مسئلہ حل ہو جائے گا اور یہ منصوبہ رواں سال ہی مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اوگرا جتنی اجازت دیتا ہے اس کے مطابق گیس کی پائپ لائنیں بچھائی جاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایبٹ آباد سے مانسہرہ تک پائپ لائن کی منظوری ہو چکی ہے۔ سامان کی خریداری ہو رہی ہے جیسے ہی سامان خریداجائیگا لائن بچھا دی جائے گی۔