خبرنامہ خیبر پختونخوا

مانسہرہ: گاڑی کھڑی کرنے پرفائرنگ، نوجوان جاں بحق

مانسہرہ۔ : (اے پی پی) مانسہرہ چنئی محلہ اویس قرنی میں گاڑی کھڑی کرنے پر توں تکرار کے بعد فائرنگ کے نتیجہ میں نوجوان جاں بحق اور بھائی شدید زخمی ہو گیا ہے، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق چنئی محلہ اویس قرنی میں کریانہ سٹور کے مالک ناصر قدوس اور اشتیاق خان کے بھائیوں کے درمیان محلہ میں گاڑی کھڑی کرنے پر توں تکرار ہوئی جس کے بعد اندھا دھند فائرنگ کر کے 26 سالہ ناصر قدوس کو قتل جبکہ اس کے بھائی یاسر کو شدید زخمی کر دیا گیا ۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، نعش پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ زخمی کو تشویش ناک حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال ابیٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے، مقتول کے بھائی اور زخمی ہونے والے یاسرکی رپورٹ پر تھانہ سٹی مانسہرہ نے پی اشتیاق خان اور ان کے بھائیوں دلدار اور ذوالفقار کے خلاف زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔